ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈVsآسٹریلیا؛ قذافی سٹیڈیم  میں تاریخ کی بہترین کرکٹ کے جلوے، آسٹریلیا کی 15 اوورز میں سینچری

Australia vs England, Champions Trophy, City42, Qazafi Stadium
کیپشن: قذافی سٹیڈیم جا کر میچ دیکھنے والوں کو آج کی رات کبھھی نہیں بھولے گی، پہلے انہیں انگلش بیٹرز کی ناقابل یقین دھواں دھار بیٹنگ دیکھنے کو ملی، پھر انہوں نے الیکس کیری کو ہوا میں تیرتے ہوئے ایک ناقابل یقین کیچ پکڑتے دیکھا، اب وہ آسٹریلین بیٹرز کو دباؤ میں بڑے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے دیکھ رہے ہیں۔ اس سکرین شوٹ میں الیکس کیری کو فل سالٹ کا کیچ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 انگلینڈVsآسٹریلیا؛ قذافی سٹیڈیم  میں تاریخ کی بہترین کرکٹ کے جلوے، آسٹریلیا کی 15 اوورز میں سینچری
Australia vs England, Champions Trophy, City42, Qazafi Stadium
 انگلینڈVsآسٹریلیا؛ قذافی سٹیڈیم  میں تاریخ کی بہترین کرکٹ کے جلوے، آسٹریلیا کی 15 اوورز میں سینچری

سٹی42:  قذافی سٹیڈیم میں لہوریوں کو آج کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ سنسنی خیز میچوں میں سے ایک کو براہ راست اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ 15 اوورز میں آسٹریلیا نے ٹیم کا مجموعہ 103 تک پہنچا دیا جو انہیں آج درکار رن ریٹ  کے بالکل متناسب ہے۔  اوپنر میٹ شوٹ 47 گیندوں سے 51 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کی ہاف اور ٹیم کی سینچری ایک ہی اوور میں ہوئی۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے  مابین کانٹے کے میچ میں 352 رنز کے ٹارگٹ کو چھونے کے لئے آسٹریلین بیٹر اپنی بہترین صلاحیتیں دکھا رہے ہیں اور ہر کمزور گیند کو   سٹیڈیم کی نسبتاً بڑی باؤنڈریز کے پار بھیجنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

15 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا کا رن ریٹ قدرے کم ہو کر 6.87  رہ گیا ہے اور درکار رن ریٹ 7.11 ہو گیا ہے۔ 

13 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا کا رن ریٹ درکار رن ریٹ سے زیادہ  تھا۔  برائیڈن کارس کے تیسرے اوور میں انہیں ایک چھکے کے ساتھ 7 رنز پڑے، اس سے پہلے ان کے دوسرے اوور مین جو برٹش باؤلز کا آج میچ میں 10 واں اوور تھا، تین چوکے پڑے تھے اور ایک ڈبل بنی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کا رن ریٹ 7.60 ہو گیا تھا اور درکار رن ریٹ کم ترین ہو کر 6.90 رہ گیا تھا۔ 

کارس اب تک انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز دینے والے باؤلر جا رہے ہیں۔ 

Caption  آسٹریلیا کی اب تک دو ہی وکٹیں گری ہیں جو  کہ جوفرا اور  ووڈ کے حصے میں آئیں۔