ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی کا چوتھا میچ، شائقین کرکٹ کا ہجوم سٹیڈیم میں موجود

چیمپئینز ٹرافی کا چوتھا میچ، شائقین کرکٹ کا ہجوم سٹیڈیم میں موجود

سٹی 42 : چیمپئینز ٹرافی 2025 کا چوتھا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان قدافی سٹیڈیم میں جاری ہے، شائقین کرکٹ کی ایک بہت بڑی تعداد نے قذافی سٹیڈیم میں موجود ہے اور میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

شائقین کرکٹ میچ شروع ہونے سے کافی دیر قبل ہی سٹیڈیم کے باہر پہنچ گئے تھے، اس موقع پر ان کی خوشی قابل دید تھی، انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ دیکھنے آئے شائقین اپنی اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے سٹیڈیم میں موجود ہیں، اور  قذافی سٹیڈیم پر شائقین کرکٹ کا جو رش نظر آیا وہ ناقابل بیان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جس طرح سے انہوں نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اس میچ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا وہ بھی قابل تعریف ہے ایک طویل عرصہ کے بعد کراچی کے بعد اب لاہور میں میچز کا انعقاد یقینی طور پر بہت ہی زیادہ خوشی کی بات ہے کیونکہ پاکستانی شائقین کرکٹ ایک طویل عرصہ سے اس وقت کے انتظار میں تھے۔