سٹی42: دوحہ میں ہونے والی ہوسٹیج ڈیل کے پہلے مرحلہ کے تمام زندہ یرغمالیوں کی رہائی کے بعد جب دنیا جنگ بندی کے دوسرے مرحلہ کے متعلق بے یقینی کی کیفیت میں ہے، اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ کی آواز آئی ہے کہ اسرائیل کو مزید یرغمالیوں کی رہائی یقینی بنانا چاہئے۔
اسحساق ہرزوگ نے کہا، "یرغمالیوں کے معاہدے کی تکمیل ایک انسانی، اخلاقی اور یہودی فعل ہے۔ جیسا کہ ہم نے یرغمالیوں کی گواہیوں سے سنا ہے جو حالیہ ہفتوں میں واپس آئے ہیں - وہ سب ایک 'ہیومینیٹیرن' (قابلِ رحم) حالت میں ہیں جس کی وجہ سے ہم انہیں فوری طور پر واپس لانا چاہتے ہیں۔
اسرائیل کے وزیراعظم اور ان کی اتحادی حکومت کے بعض ارکان کے رویہ اور خود حماس کے بعض اقدامات کے مشاہدہ سے یہ تاثر ابھرتا رہا ہے کہ پہلے مرحلہ کے بعد جنگ بندی (اور یرغمالیوں کی رہائی) کے دوسرے مرحلہ کے لئے الگ سے شروع ہونے والے مذاکرات معلوم نہین کسی نتیجہ تک پہنچیں گے یا نہیں؛ اس بے یقینی کی کیفیت میں آج ہفتہ کے روز اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے واضح الفاظ مین نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ باقی ماندہ یرغمالیوں کی رہائی کو ترجیح دے۔
ہرزوگ نے اسرائیل سے مزید یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے 'ایک انسانی، اخلاقی، یہودی عمل' قرار دیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدر اسحاق ہرزوگ نے یرغمالیوں کی رہائی پر ایک بیان میں کہا: "اس دل دہلا دینے والی صبح، جس میں ہمیں شیری [بیباس] کی لاش کی شناخت کی تکلیف دہ خبر ملی، ہم عمر وینکرت، ایلیا کوہن، تال شوہم اور عمر شیم توف کو 505 دنوں کے بعد دیکھ کر بہت خوش ہیں، ساتھ ہی ساتھ اویرا مینگیس کو بھی ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ بعد دیکھ کر خوش ہیں۔
صدر ہرزوک نے مزید کہا، "وہ سب جہنم کی گہرائیوں سے اپنے پیارے خاندانوں کی طرف لوٹ رہے ہیں، جنہوں نے انہیں گھر دیکھنے کے لیے اپنی پوری قوت سے لڑا۔"
اسرائیل کے صدر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے کے دوسرے مرحلے کو جاری رکھے۔
صدر ہرزوگ کے الفاظ یہ تھے: یرغمالیوں کے معاہدے کی تکمیل ایک انسانی، اخلاقی اور یہودی فعل ہے۔ جیسا کہ ہم نے یرغمالیوں کی شہادتوں سے سنا ہے جو حالیہ ہفتوں میں واپس آئے ہیں - وہ سب ایک 'انسان دوست' حالت میں ہیں جس کی وجہ سے ہم انہیں فوری طور پر واپس لانا چاہتے ہیں۔
صدر اسحاق ہرزوگ 15 جنوری 2025کو اسرائیل اور حماس کی طرف سے منظور شدہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدہ کی منظوری دیئے جانے کے بعد اس موضوع پر ایک بیان دے رہے ہیں۔ (اسکرین شاٹ، جی پی او)