ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا Vs انگلینڈ؛ دو وکٹیں گنوا کر بھی آسٹریلیا کا رن ریٹ برقرار

Champions Trophy2025, Aus vs Eng, Qazafi Stadium, City42
کیپشن: جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے چیمپئینز ٹرافی کے اب تک سب سے بڑے میچ مین آسٹریلیا کے دو بیٹرز کو چار اوورز مین پویلین واپس بھیج دیا۔

سٹی42:پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے بڑے ٹارگٹ کو چیز کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پہلی وکٹ گرنے کے صدمے سے نہیں سنبھلے تھے کہ دوسری وکٹ بھی گر گئی۔

پہلے ٹریوس ہیڈ جوفرا آرچر کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اگلے ہی اوور میں کیپٹن سٹیو سمتھ بھی مارک  ووڈ کی گیند پر بین ڈکیٹ کو کیچ پکڑا کر پویلین واپس چلے گئے۔پانچویں اوور میں  مارک ووڈ نے کیپٹن سٹیو سمتھ کو شکار کر لیا۔ سمتھ کا ذاتی سکور 5 تھا اور تب آسٹریلیا کا مجموعہ 27 تھا۔

7 اوورز کے اختتام پر آسٹریلیا کی ٹیم 50 رنز بنا چکی ہے جو درکار رن ریٹ کے نزدیک ہی ہیں تاہم دو قیمتی وکٹوں سے آسٹریلیا بہت جلد محروم ہو چکا ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں آج انگلینڈ اور آسٹریلیا کے میچ میں  آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ نے ٹاس جیت لیا تھا۔ انہوں نے بیٹنگ روایتی حریف کو دی اور کہا کہ وہ ٹارگٹ کو چیز کریں گے۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر  351 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا نے  ٹریوس ہیڈ اور  میٹ شوٹ اوپننگ کے لئے آئے۔ 

چوتھے اوور میں جب آسٹریلیا کا مجموعہ صرف 21 رنز تھا ٹریوس ہیڈ جوفرا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔  ان کا انفرادی سکور 6 تھا۔

اب 7  اوورز کے اختتام پر   مرنس لبزشیگگن 9 رنز اور اوپنر میٹ شوٹ30 رنز کے  ساتھ وکٹ پر ہیں۔ ٹارگٹ تک پہنچنے کے لئے آسٹریلیا کو 7.10 کا رن ریٹ درکار ہے۔ اس وقت تک آسٹریلیا کا رن ریت گر کر 6.55 رہ گیا ہے جو ابتدائی 3 اوورز میں اپ ٹو دی مارک رہا تھا۔