ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کا آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی؛ انگلینڈ کا آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف

ویب ڈیسک : چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 352 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ اور فل سالٹ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم دوسرے ہی اوور میں ایلکس کیری کے شاندار کیچ نے فل سالٹ کو پویلین کی راہ دکھا دی۔ چھٹے اوور میں جیمی اسمتھ بھی 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

43 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور جو روٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، ڈکٹ 83جبکہ جو روٹ 60 رنز کے ساتھ کوٹ پر موجود ہیں۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔