ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رفح میں حماس نے دو یرغمالیوں ایویرا مینگیستو اور تل شوہم  کو ریڈ کراس کے حوالےکردیا

Hostage Deal, City42, Gaza ceasefire, city42
کیپشن: حماس نے رفح مین آج دو اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے جن میں ایک وہ یرغمالی بھی ہے جسے دس سال سے زیادہ عرصہ سے قید میں رکھا ہوا تھا۔ یہ رہائی دوحہ میں ہونے والی ہوسٹیج ڈیل کے پہلے مرحلہ کی آخری رہائیوں مین سے ایک ہے۔ اب مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لئے دوبارہ مذاکرات کی تیبل سجے گی۔ رہا کئے جانےوالے یرغمالیوں کی یہ فوٹو ٹائمز آف اسرائیل سے لی گئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  غزہ کے مصر کی سرحد سے متصل قصبے رفح میں حماس نے دو یرغمالیوں ایویرا مینگیستو اور تل شوہم  کو ریڈ کراس کے حوالےکردیا۔ دس سال سے قید  اسرائیلی یرغمالی کو بھی آخر رہائی مل گئی۔ 

آج رفح میں رہا کئے جانے والے دو یرغمالیوں  میں سے ایک ایویرا مینگیستو  ہیں جو دس سال سے زیادہ عرصہ سے حماس کی قید میں تھے۔ ان کی کوئی تصویر تک دس سال کے دوران سامنے نہین آئی تھی۔ دوسرے یرغمالی  تل شوہم کو حماس نے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران اسرائیل کے اندر گھس کر اغوا کیا تھا۔ 

آج رفح مین حماس نے ان دو یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کرنے سے پہلے ایک سٹیج پر چڑھا کر ان کی نمائش کی۔ اس موقع پر انٹرنیشنل نیوز آؤٹ لیٹس کے کیمروں کے ساتھ رفح مین مقیم عام فلسطینی اور حماس کے بہت سے مسلح کارکن بھی جمع تھے۔

ٹائمز آف اسرائیل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق  یرغمال ایویرا مینگیستو اور تل شوہم رفح میں حماس کی کاروں سے نکلے تو وہ دبلے پتلے اور کمزور نظر آتے ہیں، لیکن اپنے پیروں پر چل رہے ہیں۔

شوہم کو 7 اکتوبر 2023 کو  اسرائیل کے اندر سے اغوا کئے جانے کے بعد پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

مینگیسٹو دس سال سے زیادہ عرصہ سے حماس کی قید مین تھے، ان کو ، چند سال پہلے کی قید سے باہر کی ایک ویڈیو، 2014 کے بعد پہلی بار دیکھا گیا ہے۔

Caption حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے آج صبح رفح میں اسرائیلی یرغمالیوں کو حوالے کرنے کی تیاری کی۔ تصویر: انادولو/گیٹی امیجز