ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حماس کی قید سے رہا ہونے والے تین یرغمالی اسرائیل پہنچ گئے

Hostages released, Hostage deal, Gaza ceasefire, City42
کیپشن: 27 سالہ ایلیا کوہن کے رشتہ دار اور دوست ان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جب وہ اسرائیل کے تل ابیب میں غزہ میں حماس کے سجائے ہوئے نمائش میں اسکی رہائی کی ٹی وی نشریات دیکھ رہے ہیں۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حماس کی قید سے رہائی پانے والے تین یرغمالی اسرائیل واپس پہنچ گئے۔ انہیں ریڈ کراس سے وصول کرنے کے بعد پہلے ، IDF کے ایک دفتر میں لے جایا گیا۔

IDF کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے یرغمالی عمر شیم توف، ایلیا کوہن اور عمر وینکرٹ 505 دنوں تک حماس کی قید میں رہنے کے بعد سرحد عبور کر کے اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

وہ ابتدائی جسمانی اور ذہنی جانچ کے لیے، اور خاندان کے اراکین سے ملنے کے لیے ریئم کی سرحدی برادری کے قریب ایک IDF کی سہولت پر پہنچے ہیں۔

حماس نے یرغمالیوں کی گزشتہ رہائی کی طرح آج ہفتہ کے روز بھی رہائی کے عممل کی سٹیج لگا کر نمائش کی۔ یرغمالیوں کو رہا کر کے ریڈ کراس کے حوالے کرنے سے پہلے مسلح افراد نے سٹیج  پر چڑھایا۔ ایک یرغمالی سے یہ بھی فرمائش کی گئی کہ وہ کیمروں کے سامنے مسلح افراد کے سر پر چوم کر دکھائے۔ حماس کی قید سے رہا ہونے والے تین یرغمالی اسرائیل پہنچ گئے