سید علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر مقرر ہو گئے

22 Feb, 2024 | 11:56 PM

سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی نے سید علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ۔ 

علی حیدر گیلانی پی پی 213 ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی  منتخب ہوئے  ہیں۔  سید  یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے  علی حیدر گیلانی پہلے پنجاب حکومت میں وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے علی حیدر گیلانی کو پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں