پی ایس ایل 9; کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی

22 Feb, 2024 | 07:48 PM

سٹی42  : پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 139رنز کا ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پی ایس ایل 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے اوپنر جیسن روئے نے ابتدائی چھ اووروں میں اسلام آباد یونائٹڈ کے باؤلروں کو دنبہ بنا ڈلا لیکن ساتویں اوور کی پہلی گیند پر وہ  کلین بولڈ ہو کر گلیڈئیٹرز کو مشکل میں ڈال گئے۔ آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر سرفراز احمد نے بھی پویلین کی راہ سدھار کر گلیڈئیٹرز کی مشکل دو چند کر دی۔ اس کے بعد رتھر فورڈ اور روسو نے احتیاط کے ساتھ سنگل رنز بنانے کی حکمت عملی اپنا کر 14 اووروں کے خاتمہ تک گلیڈئیٹرز کو دباؤ سے نکال لیا۔ 13 اووروں کے اختتام پر گلیڈئیٹرز کا مجموعہ  93 ہو گیا۔ رتھر فورڈ نے 15 گیندوں سے 18 رنز بنائے ہیں جن میں ایک 6 اور ایک 4 شامل ہے۔ روسو نے 24 گیندوں سے  21  رنز بنائے ہیں جن میں 2  چوکے شامل ہیں۔ 

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے اننگز کا آغاز تیز رفتار سے کیا تھا۔ جیسن روئے نے چار اووروں میں 7 چوکے مارے اور پانچویں اوور میں ایک چھکا بھی مار دیا۔  ان کے ساتھی اوپنر سعود شکیل  چھ گیندوں سے دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے تھے، آج گلیڈئیٹرز نے خواجہ نافع کو ون ڈاؤن بھیجا، گلیڈئیٹرز کے ابھرتے ہوئے سٹار بیٹر آج  9  گیندوں سے 9 رنز بنا  رومان رئیس کی بال پر بولڈ ہو گئے۔ ان کے مجموعے میں ایک چوکا شامل تھا۔ گلیڈئیٹرز نے پاور پلے کے 5 اووروں میں  49 رنز بنائے اور ان کی ایک وکٹ گری ۔ ان کا رن ریٹ دس کے قریب تھا جبکہ جیتنے کے لئے ان کے لئے صرف 6  رنز فی اوور بنانا کافی تھا۔

چھٹے اور ساتویں اوور میں گلیڈئیٹرز کی دو وکٹین گرنے سے کھیل کا پانسا بدل گیا۔7  ویں اوور کے خاتمہ پر گلیڈئیٹرز صرف 54  رنز تک پہنچ پائے اور ان کا رن ریٹ گر کر 7.71 رہ گیا۔ 

اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اسلام آباد   یونائٹڈ کی  ٹیم 20 اووروں میں صرف 138 رنز  بنانے میں کامیاب ہوئی۔ روسو کا ٹاس جیت کر بیٹنگ اسلام آباد یونائٹڈ کو دینے کا فیصلہ صحیح ثابت ہوا۔

 پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بیٹنگ لائن میں سب سے زیادہ  کامیاب بیٹر سلمان علی آغا ن رہے۔ انہوں نے 23  گیندوں سے  33 رنز بنائے۔  اوپنر کولن منرو 22  گیندوں سے 20 رنز اور ایلکس ہیلز 9 گیندوں سے 21  رنا بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

شاداب خان 4 گیندوں سے 2 رنز بنا کر اور اعظم خان صرف 1رن بنا کر  کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

آٹھ بیٹر کیچ آؤٹ، روسو اور جیسن روئے کے دو دو کیچ

جورڈن کوکس 21 گیندوں سے  19 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے اور عماد وسیم  15 گیندوں سے  9  رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف 14 گیندوں سے 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ حنین شاہ 2 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے جبکہ رومان رئیس آخری گیند پر کلین بولڈ آؤٹ ہو گئے۔ 

آج میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ کے 8  بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے۔  ریلی روسو اور جیسن روئے نے دو دو کیچ لئے۔  خواجہ نافع، سعود شکیل، سرفراز احمد،  شیرفن رتھفورڈ نے ایک ایک کیچ پکڑا۔

آئی یو کی باؤلنگ

ابرار احمد نے چار اووروں میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، محمد وسیم نے بھی 4 اووروں میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں جبکہ عقیل حسین نے چار اووروں میں 32 رنز دے کو 2  وکٹیں لیں۔محمد حسنین کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ 4  اووروں مین سب سے زیادہ 35 رنز بھی حسنین کو ہی پڑے۔ 

 قبل ازیں ٹاس کے موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، روسو کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں بلے بازوں کو مدد ملے گی، اوس پڑنے کی توقع ہے اس لئے گیند بازوں کو مشکل ہو گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ وہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

 اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک میچ شکست اور ایک میں جیت ملی۔

مزیدخبریں