ایم بی بی  ایس سیکنڈ پروفیشنل اور بی ایس سی نرسنگ فرسٹ پروفیشنل کے رزلٹ آ گئے

22 Feb, 2024 | 06:41 PM

سٹی42: ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء میں پانچ سو اسی سٹوڈنٹ فیل ہو گئے۔ بی ایس سی نرسنگ فرسٹ پروفیشنل کا رزلٹ ساڑھے 93 فیصد رہا۔ 

ایونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے یم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل میں 43 میڈیکل کالجوں کے 5446 سٹوڈینٹس نے امتحان دیا تھا۔ 4841 سٹوڈنٹ پاس، 580 فیل ہوئے۔ سیکنڈ پروفیشنل میں کامیابی کی شرح 89.30 فیصد رہی۔

شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیز الرحمن بخاری کی 559/600 نمبروں ک لے کر پہلی پوزیشن آئی۔شیخ زید کالج کے ہی ریان الرحمن چیمہ نے 554 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔  تیسری پوزیشن شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکی سٹوڈنٹ علیشاشاہد نے 553 نمبروں کے ساتھ حاصل کی۔

اناٹومی میں 111، فزیالوجی میں 510  اور بائیو کیمسٹری میں 284  امیدواروں نےامیتازی پوزیشن حاصل کی۔ سیکنڈ پروفیشنل کے سپلیمنٹری امتحانات 15، اپریل سے شروع ہوں گے۔

فرسٹ پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ کے نتائج

فرسٹ پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ (دوسالہ پروگرام) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

5 نرسنگ کالجوں سے 258  نرسنگ سٹوڈنٹس نے امتحان دیا تھا۔ 241 سٹوڈنٹ پاس اور 17فیل ہو گئے۔

فرسٹ پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ کے سالانہ امتحانات میں کامیابی کی شرح93.41فیصد رہی۔

تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائیٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مزیدخبریں