ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے : انوار الحق کاکڑ

میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے : انوار الحق کاکڑ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہر مشکل صورتحال سے نمٹنے میں کابینہ اور اسٹاف نے بھرپور معاونت کی، وزیرِ اعظم آفس اور ہاؤس کے تمام افسران اور اسٹاف کے تعاون پر مشکور ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملٹری سیکریٹری نے بہترین پیشہ وارانہ انداز میں اپنی ذمے داریاں نبھائیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کابینہ سیکریٹری اور دیگر بیورو کریٹس کی موجودگی ہمارے لیے قابل فخر ہے، کابینہ سیکریٹری نے جس انداز میں خدمات انجام دیں وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer