ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں دیے جانے کا امکان

متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں دیے جانے کا امکان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  متحدہ عرب امارات میں عید الفطر کے موقع پر حکومت کی جانب سے 6 چھٹیاں دیے جانے کا امکان ہے۔

 خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کا آغاز 12 مارچ بروز منگل کو ہونے امکان ہے، اس بار توقع کی جارہی ہے کہ رمضان  30 دن کا ہوگا۔ یو اے ای کی چاند دیکھنے والی کمیٹی کا اجلاس 10 مارچ کو متوقع ہے۔

 متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی شعبوں کیلئے اعلان کردہ تعطیلات کی فہرست کے مطابق رہائشیوں کو عید الفطرمنانے کے لیے 29رمضان سے 3 شوال تک چھٹی ملے گی۔

 عام طورپرمارچ اور اپریل میں متحدہ عرب امارات کا درجہ حرارت بڑھتا ہے،یہ ماہ رمضان کے آخر تک شدید گرم ہوتا جائے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer