ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکس کی سروسز پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی

 ایکس کی سروسز پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان بھر میں ایکس کی سروسز پانچ روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی۔

 پاکستان میں صارفین ایکس صرف وی پی این کے ذریعے چلا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ  17 فروری کی شب تقریباً 9 بجے کے قریب ملک بھر میں ایکس کی بندش کی اطلاعات موصول ہونا شروع ہوئیں تھی۔بعد ازاں سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ ، نیٹ بلاکس نے بھی لائیو میٹرکس کےذریعے پاکستان میں قومی سطح پر ایکس کی بندش کی تصدیق کردی جو اب تک بحال نہ ہوسکیں۔

 واضح رہے کہ پاکستانیوں کو گزشتہ چند ماہ سے بلخصوص عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے باعث انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer