(علی رامے)ویلڈن پی آئی ٹی بی ٹیم ویلڈن،وزیراعلیٰ محسن نقوی پی آئی ٹی بی کے ہیڈ آفس پہنچ گئے،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور ان کی ٹیم کو اعلیٰ کارکردگی پر شاباش دی۔
محسن نقوی نے 13ماہ میں اعلیٰ کارکردگی پر افسران میں تعریفی اسنادتقسیم کیں،وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کیلئے اقدامات پر پی آئی ٹی بی کی ٹیم کی تعریف کی۔اس موقع پرمحسن نقوی نے پی آئی ٹی بی کی پوری ٹیم کیلئے 3کروڑ کے خصوصی انعام کااعلان کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ13ماہ میں پی آئی ٹی بی نے اپنی استعداد سے بڑھ کر ڈلیور کیا،کسی بھی ادارے کا کوئی بھی پراجیکٹ پی آئی ٹی بی کےبغیر ممکن نہیں تھا۔پی آئی ٹی بی نے ٹائم لائن کے اندر بڑے بڑے منصوبے مکمل کئے ،پی آئی ٹی بی میں رات گئے بھی کام جاری رہتا ہے اور صبح بھی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ادارہ روایتی سرکاری اداروں سے یکسر مختلف ہے،چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کو کریڈٹ دیتا ہوں، فیصل یوسف او ان کی پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔عوام کو اعلانات یا بیانات سے غرض نہیں ،عملی اقدامات پر ضروری ہیں،عوام چاہتے ہیں کہ حکومت ان کے لئے کام کرکے دکھائے۔پی آئی ٹی بی نےڈرائیونگ لائسنس کیلئے صرف 2ہفتے میں سافٹ ویئر بنایا،لائسنس کےسافٹ وئیر کیلئے فیصل یوسف اور ٹیم نے دن رات محنت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی قونصل جنرل کو پی آئی ٹی بی کے منصوبوں سےآگاہ کیا تو بہت خوش ہوئیں ،امریکی قونصل جنرل نے پی آئی ٹی بی کی جدت پرخوشگوار حیرت کااظہار کیا۔پی آئی ٹی بی صوبائی یا قومی سطح کا ادارہ نہیں ،ایک انٹرنیشنل لیول کا ادارہ ہے،انشاء اللہ پی آئی ٹی بی بیرون ملک سے سیف سٹیز منصوبے حاصل کرے گا،پی آئی ٹی بی پرائیویٹ سیکٹر سے بہت بہتر خدمات فراہم کررہاہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مطابق پی آئی ٹی بی نے دن رات محنت کی اور ڈلیور کیا،پی آئی ٹی بی کا ایچ آر بہترین ہے،میں پی آئی ٹی بی کا معترف ہوں۔پی آئی ٹی بی کیلئے نیک خواہشات ہیں کہ انہیں انٹرنیشنل منصوبے ملیں۔