موسم بدل گیا، نمونیہ نے جان نہ چھوڑی،مزید پانچ بچے جاں بحق

22 Feb, 2024 | 11:59 AM

Imran Fayyaz

(عظمت اعوان)موسم کی تبدیلی کے باوجود نمونیہ کا خطرہ برقرار!!24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں نمونیہ سے مزید 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

  موسم تبدیل ہو گیا لیکن نمونیہ نے جان نہ چھوڑی،  پنجاب بھر میں  موذی مرض نے مزید چھ بچوں کی زندگی نگل لی جبکہ کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

 خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی پنجاب میں نمونیہ میں مبتلا 13 بچے دم توڑ گئے تھے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے مزید 304 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال اب تک 29 ہزار 603 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 410 بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

مزیدخبریں