ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرکاری سکولوں میں سینکڑوں سائنس لیبز بند ، میٹرک کے پریکٹیکلز میں طلباء کے گریڈ متاثر ہونے کا خدشہ

 سرکاری سکولوں میں سینکڑوں سائنس لیبز بند ، میٹرک کے پریکٹیکلز میں طلباء کے گریڈ متاثر ہونے کا خدشہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)میٹرک کے سالانہ امتحانات سر پر آگئے،طلباء و طالبات فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کے پریکٹیکل نہ کر سکے۔

لاہور کے سرکاری سکولوں میں آلات و سامان نہ ہونے کے باعث سینکڑوں سائنس لیبز بند پڑی ہیں جس کےباعث سائنس مضامین کے پریکٹیکل میں طلباء کے گریڈ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات سر پر آگئے۔میٹرک کے طلباء و طالبات فزکس، کیمسٹری، بیالوجی کے پریکٹیکل نہ کر سکے۔لاہور کے سرکاری سکولوں میں آلات نہ ہونے کے باعث سینکڑوں سائنس لیبز بند پڑی ہیں۔عرصہ دراز سے سائنس لیبز میں پریکٹیکل کا سامان مکمل نہیں ہے۔سائنس مضامین کے پریکٹیکل نہ ہونے کی وجہ سے طلباء گریڈ متاثر ہونگے۔ صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں پریکٹیکل کروائے جارہے ہیں۔ کاشف شہزاد چودھری نے بتایا کہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے مشکلات ہیں،آلات کی شارٹیج کے باوجود اساتذہ پریکٹیکل کروا رہے ہیں،سکول ایجوکیشن کو چاہیے کے پریکٹیکل کے لئے الگ فنڈز مختص کرے۔