عماد وسیم اکیلا ہی لڑتے ہوئے نظر آرہا ہے، پی ایس ایل ہنگامہ میں مایہ ناز کرکٹرز کا تجزیہ

22 Feb, 2023 | 11:55 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: 24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمدآصف  کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اکیلا ہی لڑتے ہوئے نظر آرہا ہے، مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں جو کراچی کو ٹھیک کرنی پڑیں گی.

   تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی، عباس آفریدی نے آخری اوور میں دو چھکوں اور 2 وائٹ کے باوجود 22 رنز نہیں بننے دیئے۔میچ پر تجزیہ کرتے24 نیوز کے ’’پی ایس ایل ہنگامہ‘‘ میں سابق قومی کرکٹرمحمد یوسف  کا کہنا تھا کہ بڑا اچھا مقابلہ ہوا، ٹرننگ پوائنٹ جیمز ونس کا رن آوٹ ہونا تھا۔ حیدر علی اور بین کٹنگ نے اچھا نہیں کھیلا، عماد وسیم اکیلا ہی لڑتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ کچھ مسلسل غلطیاں ہو رہی ہیں جو کراچی کو ٹھیک کرنی پڑیں گی۔

 ملتان سلطان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملتان  آج بھی بہت اچھا کھیلی ، رضوان اور احسان اللہ کی متواترپرفارمنس انکی جیت میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔

 محمد آصف  کا کہنا تھا کہ کراچی جیتا ہوا میچ ہار گیا۔ کراچی 5 میں سے 4 میچ ہار گیا، اب کراچی کو سوچنا پڑے گا اور اپنی غلطیوں سے سیکھنا پڑےگا۔ آخری اوور تک میچ ملتان کے ہاتھ سے نکل گیا تھا ، جس طرح  عباس آفریدی نے نو بال اور وائٹ بالز کروائی، مگر کراچی انکا فائدہ اٹھانے میں نکام رہی۔ ملک تجربہ کار کھلاڑی ہے اس کو زمہداری لینی چاہیئے کے آگے آکر ٹیم کو مشکل سے نکالیں، یہ سینئر کھلاڑی کا کام ہے۔  حیدر علی کو سمجھ نہیں آرہی کے وہ کیا کر رہا ہے، اس کو ہر نمبر پر کھیلا کے دیکھ لیا ہے، لیکن غلطی کر رہا ہے، ٹیلنٹ ہے مگر سنجیدگی سے نہیں کھیل رہا۔

مزیدخبریں