ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سالہ طالبعلم نے استانی کو قتل کردیا

Student,killed,teacher,France,City42
کیپشن: crime scene,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)فرانس میں 16سالہ طالب علم نے کلاس روم میں استانی کو تیز دھار چھری سے وار کرکے قتل کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں بورڈیوکس کے قریب رومن کیتھولک سکول میں ہسپانوی زبان پڑھانے والی 50 سالہ استانی کو لیکچر کے دوران طالب علم نے قتل کردیا۔

قاتل طالب علم کے ہم جماعتوں نے بتایا کہ 16 سالہ طالب علم اپنی نشست سے اٹھا اور استانی کے قریب پہنچ کر تحمل سے کوئی بات کرنے لگا۔ پھر وہ دروازے کی جانب بڑھا اور دروازہ بند کر کے ٹیچر کی جانب لپکا۔پلک جھپکتے میں طالب علم نے استانی کے سینے پر چھری کے پے در پے وار کئے جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جب کہ طالب علم آلہ قتل سمت بھاگ کھڑا ہوا۔

 بعد ازاں پولیس نے تعاقب کے بعد طالب علم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، طالب علم نے اعترافی بیان میں کہا کہ اسے کان میں آوازیں آتی تھیں کہ خاتون ٹیچر کو قتل کردو۔