جیل بھرو تحریک ،گرفتار 43 پی ٹی آئی قائدین و کارکنان کوٹ لکھپت جیل منتقل 

22 Feb, 2023 | 10:19 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)جیل بھرو تحریک کے دوران گرفتار 43 پی ٹی آئی قائدین و کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔

قائدین سمیت تمام کا روٹین کا میڈیکل چیک اپ کرلیا گیا،قائدین اور کارکنان کو کوٹ لکھپت جیل رکھا جائے گا دیگر جیلوں میں بھجوایا جائےگا محکمہ داخلہ کی ہدایات پر فیصلہ کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد اپنے پہلے بیان میں شاہ محمود قریشی  نےپولیس وین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گرفتاری دینے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پسی ہوئی عوام کی آواز بننے کیلئے اور بنیادی حقوق کی پاسداری کیلئے میں گرفتاری دے رہا ہوں۔ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے کارکن نہیں سب سے پارٹی کے وائس چیئرمین (نائب کپتان)نے اپنی گرفتاری دی ہے،خوف کا بت توڑ دیا ہے ، ہر شہر ہر قصبے کے کارکنوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ خوف کا بت توڑ دواور باہر نکلو پاکستان کی بقا کیلئے ۔

مزیدخبریں