ویب ڈیسک:پی ایس ایل 8 کے گیارہویں میچ میں اس سیزن کے 2 ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان جاری سنسنی خیز مقابلے میں ایک ہی میچ میں اب تک اس سیزن کے 2 ریکارڈزٹوٹ گئے ہیں، جن میں پہلا ریکارڈ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اس سیزین کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ توڑا ہے ، انہوں نے مارٹن گپٹل کا 62 گیندوں پر سینچری کا ریکارڈ 60 گیندوں پر سینچری سے توڑا ہے۔ جبکہ دوسرا ریکارڈ ملتان سلطانز ہی کے خلاف کراچی کنگز کے اوپننگ بلے باز ”وینس “نے تیز ترین نصف سینچری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، وینس نے 20 گیندوں پر ففٹی سکور کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 23 گیندوں پر نصف سینچری کا ریکارڈ کولن منرو اور روسو کے پاس ہے جبکہ پی ایس ایل کا تیز ترین نصف سینچری کا ریکارڈ 17 گیندوں کا ہے جو کہ کامران اکمل اور آصف علی کے پاس مجموعی طور پر ہے ۔