ویب ڈیسک: ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل 8 کی واحد سینچری 62 گیندوں پر سکور کی جسے اب محمد رضوان نے توڑ دیا ہے، محمد رضوان نے 60 گیندوں پر سینچری سکور کی ہے, خیال رہے کہ اب تک پی ایس ایل 8 میں صرف 2 ہی سینچریز سامنے آئی ہیں ۔
Raining sixes in Multan! ????@iMRizwanPak, take a bow ????#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #MSvKK pic.twitter.com/HCi7Dgx7gN
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 22, 2023
واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور 117رنز کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس ہے ,جبکہ اس سیزن کے سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ ابھی تک محمد رضوان کے پاس جنہوں نے 5 میچز میں 329 رنز بنائے ہیں ، جس میں ایک سینچری اور 2 ففٹیز شامل ہیں ۔