ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے, مریم نواز

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے, مریم نواز
کیپشن: Maryam Nawaz, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کی جانب سے لاہور میں اجلاس کیا گیا، اجلاس کی صدارت مریم نواز  نے کی۔ اجلاس میں پارٹی کے مائنارٹیز ونگ کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مائنارٹیز  ونگ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے تجاویز پر مشاورت گی گئی۔

چیف آرگنائزر مریم نواز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتیں برابر کے پاکستانی شہری ہیں، انہوں نے قیام پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کا ساتھ دیا تھا۔  اقلیتوں نے قیام پاکستان، دفاع پاکستان اور تعمیر پاکستان میں تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ غیرمسلم پاکستانی تعلیم، صحت اور خدمات عامہ میں شاندار کاوشیں کرتے آ رہے ہیں، اقلیتوں کو سیاسی عمل میں مزید آگے لائیں گے، خواتین اور نوجوانوں کو مزید مواقع دیں گے۔

واضح رہے کہ اقلیتی ونگ کے عہدیداروں نے سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نواز کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تنظیمی دوروں کا آغاز کرکے کارکنوں کو زبان دی ہے، کارکنوں کی سرپرستی کرنے اور آواز بننے پر آپ کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer