ویب ڈیسک: سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک نمائشی ہے، عمران خان پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رہا ہے، پہلے ہی کہہ چکا ہوں یہ تحریک انتشار ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نےاپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ نیلسن منڈیلا دنیا کی سیاست میں بڑا نام ہے، پاکستان کا نام نہاد نیلسن منڈیلا عمران خان ہے جو کارکنوں کو جیل میں اور خود گھر میں عیش کر رہا ہے،نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی کے 27 سال جیل میں گزارے، عمران نیازی کو کوئی سروکار نہیں کہ پاکستان کو کن حالات کا سامنا ہے، اس شخص نے ملک کو ان حالات سے دوچار کیا، پاکستانی قوم ان کے ہتھکنڈوں کو مسترد کرچکی ہے۔