ویب ڈیسک: انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت برقرار ہے۔
تفصیلات کےمطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے برقرار ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.50 روپے مہنگا ہوکر 283.50 روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاونڈ 4 روپے مہنگا ہوکر 322 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 73.90 روپے کا ہوگیا، جبکہ سعودی ریا ل 10پیسے اضافے کے بعد 71.40 روپے پر پہنچ گیا ہے۔