حکومت نے عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کی تیاری کر لی ، خصوصی ٹیم بھی تشکیل

22 Feb, 2023 | 06:32 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں  حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کی تیاری کر لی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کیلئے اسلام آباد میں ایف آئی اے کی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل  دے دی ہیں، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے لئے خواتین پولیس کی نفری سے بھی مدد لی جائے گی۔ 

 عمران خان اور بشری بی بی کی لاہور میں موجودگی کی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں جبکہ خصوصی ٹیمیں لاہور روانہ کرنے کے لئے ایف آئی اے میں ہلچل  ہو رہی ہے ، ممکنہ مزاحمت سے نمٹنے کی پیشگی تیاری بھی کی جا رہی ہے،ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد عمران خان اور بشری بی بی کو راولپنڈی منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔

  واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے بعد سینئر رہنما شاہ محمود قریشی ، اسد عمر اور اعظم سواتی  نے گرفتاری دے دی ہے، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کی  پریژن وین کو کوٹ لکھپت جیل بھجوایا جا رہا ہے ۔

مزیدخبریں