ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں قیدیوں کی گاڑیاں گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو لے کر کیمپ جیل پہنچ گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما وکارکنان گرفتاری کیلئے پریزن وینز پر سوار ہوگئے، جس کے بعد قیدیوں کی گاڑیاں گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو لے کر کیمپ جیل پہنچ گئیں۔پی ٹی آئی کارکنان بھی گاڑی کی چھتوں پر سوار ہوگئے۔
@city42newsofficial #24news #imrankhan #pti ♬ original sound - 24NEWSHD
گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی نے پولیس وین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ گرفتاری دینے پر خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ پسی ہوئی عوام کی آواز بننے کیلئے اور بنیادی حقوق کی پاسداری کیلئے میں گرفتاری دے رہا ہوں۔ان کاکہناتھا کہ پارٹی کے کارکن نہیں سب سے پارٹی کے وائس چیئرمین (نائب کپتان)نے اپنی گرفتاری دی ہے،خوف کا بت توڑ دیا ہے ، ہر شہر ہر قصبے کے کارکنوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ خوف کا بت توڑ دواور باہر نکلو پاکستان کی بقا کیلئے ۔
وفا کے رستے کا ہر مسافر گواہی دے گا کہ تم کھڑے تھے! @ImranKhanPTI کے حقیقی آزادی کے نظریے کے لیے جیل بھرو تحریک کی پہلی گرفتاری وائس چیئرمین @SMQureshiPTI نے دے دی. #خوف_کے_بت_توڑ_دو #PTIOfficial pic.twitter.com/HC94gPBrSx
— Zain Hussain Qureshi (@ZainHQ) February 22, 2023
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعظم سواتی، اسد عمر بھی پریزن وین میں سوار ہوگئے۔ زبیر نیازی بھی پریزن وین پر چڑھ گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کو گرفتار نہیں کیا، خود ہی قیدوں کی وین پر بیٹھ گئے۔