ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا 100 کارکنان کیساتھ گرفتاری دینے کااعلان

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا 100 کارکنان کیساتھ گرفتاری دینے کااعلان
کیپشن: PTI
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک کا آغاز کر دیا. فیاض الحسن چوہان نے 24 فروری کو راولپنڈی میں گرفتاری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان 100 کارکنان کے  ہمراہ لیاقت باغ میں گرفتاری دیں گے۔مقامی رہنماؤں نے کارکنان کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے۔گرفتار ہونے والے رہنماؤں اور کارکنان کا ڈیٹا مرکزی قیادت کو ارسال کیا جائے گا۔ 

جڑواں شہروں کے اندر ایک جیل ہے اور اس میں 3500 سو لوگون کی گنجائش  ہے۔اڈیالہ جیل کے اندر اس وقت 5300  سو قیدی موجود ہیں،پی ٹی آئی کے لوگ کہاں جائیں گے؟ یہ بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر