(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک میں پولیس کس قانون کے تحت کارکنان اور سپورٹرز کو گرفتار کرے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت، کارکنان اور سپورٹرز کی گرفتاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ہی مممکن بنائی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ کسی کے کہنے پر اُسے گرفتار نہیں کرسکتے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سڑک بلاک کرنے کی صورت میں دفعہ 290اور 291 کے تحت مقدمات درج ہوں گے جبکہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاری کے بعد مثل اور ضمنیوں میں وجہ لکھنا لازم ہے، اس لیے جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نئے مقدمات کے تحت کی جاسکتی ہیں۔