جیل بحرو تحریک،خواجہ سعد رفیق کا پی ٹی آئی کارکنان کیلئےمشورہ

22 Feb, 2023 | 03:53 PM

Ansa Awais

 (ویب ڈیسک) لاہور میں وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں نہ کی جائیں۔

 کیا حکومت پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پریشر میں آ گئی؟نجی ٹی وی کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر میرے بس میں ہو تو کسی پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار نہ کروں، یہ خود ہی تھک ہار کر واپس چلے جائیں، انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ذاتی طور پر سیاسی کارکنان کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ضمانتیں کروا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل جانے کی ہدایات دے رہے ہیں، اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے۔ حکومت نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی اپنائی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے۔

مزیدخبریں