کلمہ چوک انڈر پاس کھولنے کی تیاریاں مکمل،کارپٹنگ کا کام کب شروع ہوگا؟

22 Feb, 2023 | 03:46 PM

درنایاب: کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ منصوبہ۔ انڈر پاس کھولنے کی تیاریاں مکمل۔ انڈر پاس کی کنکریٹ کا کام مکمل۔ 24 فروری کو کارپٹنگ شروع کردی جائے گی۔

سی بی ڈی کے کنٹریکٹرز نے اسفالٹ کارپٹنگ کے لئے مشینیں سائٹ پر پہنچا دی ہیں۔ انڈر پاس منصوبے کی 2089 میں سے صرف دس پائلیں رہ گئی ہیں۔دس پائلیں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے روکی گئی ہیں۔

کلمہ انڈر پاس کی توسیع شدہ بیرل کی ڈرین بھی مکمل کرلی گئی ہیں۔نگران وزیراعلی کی ہدایت پر انڈر پاس کو 25 فروری کو کھولا جانا متوقع ہے۔ انڈر پاس کی کنٹریکٹ کے مطابق تکمیل کی تاریخ تین جون ہے۔ حکومت کی جانب سے انڈر پاس منصوبہ مکمل کرنے کا وقت پچیس مارچ دیاگیا۔

سی بی ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرریاض حسین کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام ہر صورت دیے گئے وقت پر مکمل کیا جائے گا۔
 
 

مزیدخبریں