ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا فیس بک پیج ہیک ہو گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میرا فیس بک پیج ہیک کر لیا گیا ہے، ایف آئی اے کو درخواست دی ہے۔
فیاض چوہان کا کہنا ہے کہ میرے فیس بک پیج سے نازیبا تصاویر اپ لوڈ کی جا رہی ہیں۔
Announcement Regarding My Hacked Facebook Page.#MediateamFayazchohan pic.twitter.com/9FTTqabrHC
— Fayaz ul Hassan Chohan (@Fayazchohanpti) February 22, 2023
انہوں نے کہا کہ ایسا مواد اپ لوڈ کر کے میری ساکھ کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔