ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل بھرو تحریک سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے حکمت عملی طےکرلی

جیل بھرو تحریک سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت نے حکمت عملی طےکرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے حکمت عملی طے کرلی۔

لاہور کی جیلوں میں گنجائش نہ ہونے پر پی ٹی آئی ارکان کو میانوالی اور ڈی جی خان منتقل کرنے کا امکان ہے، پنجاب حکومت کے مطابق گرفتاری دینے والوں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کردیا گیا۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان کے ٹیکس اور بینک ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی، بدعنوانی یا کرمنل کیس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کارکن اور رہنما قانون کے خلاف جائیں تو گرفتار کیا جائے گا۔