ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دُلہا نے ولیمے کے روزخودکشی کیوں کی؟

دُلہا نے ولیمے کے روزخودکشی کیوں کی؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں ولیمے کے روز دُلہا نے مبینہ طور پر دُلہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کےمطابق واقعہ ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آیا جہاں ایک نوبیاہتا جوڑا شادی کے بعد خوشی خوشی گھر روانہ ہوا لیکن شادی کے تیسرے روز وہ اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا اور ان کے جسموں پر چھریوں کے وار کے نشانات تھے۔پولیس کا کہنا ہےکہ خدشہ ہے جوڑے کے درمیان کمرے میں جھگڑا ہوا جس دوران شوہر نے پہلے اپنی نئی نویلی دُلہن کو چھری کے وارکرکے قتل کیا اور پھر خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کے مطابق 22 سالہ کہکشاں بانو اور24 سالہ اسلم کی شادی اتوار کو ہوئی تھی جس کے بعد منگل کے روز ولیمے کی تیاریاں جاری تھیں لیکن گھر والوں کی جانب سے مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے پربھی اندر سے کسی نے دروازہ نہ کھولا جس پر اہلخانہ نے کھڑکی توڑی تو دونوں کی لاشیں خون میں لت پت تھیں۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کمرے سے ایک چھری بھی برآمد ہوئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer