کینیڈا، امریکا جانیوالوں کیلئے بُری خبر، ائیر ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ ڈیوٹی عائد

22 Feb, 2023 | 12:38 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا و امریکا کے فضائی سفر پر ڈھائی لاکھ روپے ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

حکومت نے آئی ایم ایف کے مطالبات پر عمل درآمد کرتے ہوئے مختلف ممالک کے فرسٹ اور بزنس کلاس ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی۔

ایئر لائنز ایسوسی ایشن کے مطابق کینیڈا اور امریکا کیلئے ایف ای ڈی 2 لاکھ 50 ہزاراور یورپ کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ایف ای ڈی وصول کی جائے گی۔ فار ایسٹ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، پیسیفک آئس لینڈ کیلئے ایف ای ڈی ڈیڑھ لاکھ روپے ہوگی۔

مزیدخبریں