ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہورکی تبدیلی کا معاملہ مؤخر کردیا

الیکشن کمیشن نے سی سی پی او لاہورکی تبدیلی کا معاملہ مؤخر کردیا
کیپشن: CCPO Lahore
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو تبدیل کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم کی رائے کے بعد سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کی تبدیلی کا معاملہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کیمشن کی قانونی ٹیم نے مشورہ دیا کہ معاملہ عدالت میں ہے، الیکشن کمیشن کو اس معاملہ میں پڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔

گزشتہ روز اجلاس میں سی سی پی او لاہور کی تبدیلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ تھا، اجلاس میں معاملہ کو زیر غور لائے بغیر مؤخر کیا گیا ہے۔