سنوکر ہارنے پرلڑکوں کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی

22 Feb, 2023 | 09:28 AM

This browser does not support the video element.

(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پرفالورزکی لالچ میں نوجوان نسل قانون ہاتھ میں لینے لگی، گلبرگ میں شہرت کیلئے اوباش نوجوانوں کی پُرتشدد کارروائیاں،سنوکر ہارنے پرلڑکوں کا نوجوان پرڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد،ویڈیو بنا پر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ بھی کر دی۔

سوشل میڈیا پر فالورز بڑھانے کے شوق میں نوجوان نسل قانون ہاتھ میں لینے لگی، گلبرگ میں سستی شہرت کیلئے اوباش نوجوانوں نے سنوکر ہارنے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد کر ڈالا، ڈنڈوں سے مارتے رہے، جس سے نوجوان کا سر پھٹ گیا، جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا، نوجوان پرتشددکے دوران موبائل فون سےویڈیوبنا کر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کردی۔

پولیس نے اوباشوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا, ملزمان کیخلاف پہلے بھی دو مقدمات ٹریس ہوئے ہیں۔ ملزمان طلبہ کو تشدد کا نشانہ بناکر ویڈیو اپ لوڈ کرچکے ہیں۔پولیس نےگرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

 

مزیدخبریں