(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کے لیے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پٹیل باغ کے علاقے میں صوبائی وزیر کے گھر جانیوالے راستوں کو بھی سیل کردیا ، پولیس کی جانب سے عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے اور گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی , چھاپے کے دوران لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔
واضح رہے کہ بارکھان کے علاقے میں کنویں سے 3 لاشیں ملی تھیں, دکی کے رہائشی خان محمد مری نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں لاشیں اس کی اہلیہ 40 سالہ گرناز، 22 سالہ بیٹے محمد نواز اور 15 سالہ بیٹے عبدالقادر کی ہیں، جو گزشتہ چار برس سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔
خان محمد مری کے مطابق ان کی اہلیہ اور بچوں پر بدترین ظلم کے ساتھ بھوکا پیاسا بھی رکھا جاتا تھا جبکہ ان کی 14 سالہ بیٹی اور 5 سے 13 برس کے 4 بیٹے اب بھی صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید ہیں جن کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔