ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر مواصلات کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

 صوبائی وزیر مواصلات کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے خان محمد مری کے 5 بچوں کی بازیابی کے لیے صوبائی وزیر مواصلات عبدالرحمان کھیتران کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس  کے مطابق پولیس نے پٹیل باغ کے علاقے میں صوبائی وزیر کے گھر جانیوالے راستوں کو بھی سیل کردیا ، پولیس کی جانب سے عبدالرحمان کھیتران کے مہمان خانے اور گھر کے دیگر حصوں کی تلاشی لی گئی , چھاپے کے دوران لیڈیز پولیس اہلکار بھی موجود تھیں۔

https://dailypakistan.com.pk/digital_images/large/2023-02-21/news-1677003608-3142.jpg

واضح رہے کہ بارکھان کے علاقے میں کنویں سے 3 لاشیں ملی تھیں,  دکی کے رہائشی خان محمد مری نے دعویٰ کیا تھا کہ تینوں لاشیں اس کی اہلیہ 40 سالہ گرناز، 22 سالہ بیٹے محمد نواز اور 15 سالہ بیٹے عبدالقادر کی ہیں، جو گزشتہ چار برس سے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی نجی جیل میں قید تھے۔

https://dailyintekhab.pk/wp-content/uploads/2023/02/bharkan.jpg

خان محمد مری کے مطابق ان کی اہلیہ اور بچوں پر بدترین ظلم کے ساتھ بھوکا پیاسا بھی رکھا جاتا تھا جبکہ ان کی 14 سالہ بیٹی اور 5 سے 13 برس کے 4 بیٹے اب بھی صوبائی وزیر کی نجی جیل میں قید ہیں جن کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔