ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈارکے ورچوئل حلف کی درخواست مسترد

ishaq dar pml N
کیپشن: ishaq dar pml N
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق وزیر حزانہ اسحاق ڈار سے ورچوئل حلف لینے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسحاق ڈار کی درخواست مسترد کردی۔

رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اشتہاری اور مفرور ملزم اسحاق ڈار کو جوابی خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا کہ اسحاق ڈار سے ورچوئل حلف لیناغیر آئینی ہے۔جوابی خط میں کہا کہ آپ نے خط میں ورچوئل حلف لینے کی درخواست کی ، آئین کے مطابق ورچوئل حلف ممکن نہیں۔چیئرمین سینیٹ نے جوابی خط میں آئین کے آرٹیکل65اور255 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا آئین کے مطابق آپکی ورچوئل حلف کی استدعا مسترد کی جاتی ہے۔