(عظمت اعوان) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سابق طلبہ کی پہلی ایسوسی ایشن تشکیل دے دی گئی۔
،" ایکیڈیمس" کے نام سے بننے والی ایلومنائی ایسوسی ایشن کی پہلی صدر پروفیسر سدرہ سلیم نامزد کر دی گئیں۔پروفیسر سدرہ سلیم نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری یو ایچ ایس سے حاصل کی۔پروفیسر عاتکہ مسعود ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری ہوں گی۔
ڈاکٹر سارہ غفور جوائنٹ سیکرٹری ڈینٹل نامزد،ڈاکٹر عبدالباسط جوائنٹ سیکرٹری میڈیکل، ڈاکٹر آنسہ عثمان جوائنٹ سیکرٹری اوور سیز ہوں گی جبکہ ڈاکٹر شہنور اظہر فنانس سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔
وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے ایکیڈیمس کے نامزد عہدیداران کو مبارکباد دی،پروفیسر جاوید اکرم نے بتایا کہ یو ایچ ایس کے گریجویٹس کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، ہمارے گریجویٹس اندرون اور بیرون ملک اہم ذمہ داریاں نبھا رہےہیں۔عرصہ دراز سے یونیورسٹی کی ایلومنائی ایسوسی ایشن کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، ایسوسی ایشن کی عبوری انتظامیہ نامزد کی ہے جو چھ ماہ کے اندر قوانین بنا کر الیکشن کروائے گی۔
پروفیسر جاوید اکرم کے مطابق ایلومنائی ایسوسی طلبہ کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی،ایسوسی ایشن کے زیر بلڈ ڈونر سوسائٹی بھی قائم کی جائے گی۔