ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: غلط پارکنگ سے  منع کرنے پر ٹریفک وارڈن قتل، ملزمان گرفتار

Traffic warden murderer arrested
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں غلط پارکنگ سے منع کرنے پر ٹریفک وارڈن کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

 ایس پی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملزموں نے غلط پارکنگ سے منع کرنے کی رنجش پر وارڈن کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنا کر قتل کیا، ملزموں نے ٹریفک وارڈن کو اس کے گھر کے قریب  گولیاں ماریں اور  فرار ہو گئے، ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ نے ٹیم کے ہمراہ  آپریشن کر کےملزموں کو گرفتار کیا، ملزموں سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ۔

ایس پی سی آئی  نے بتایا کہ سابق ریکارڈ یافتہ گرفتار ملزموں میں اویس ایوب بٹ اور ساتھی علی شان عرف مانی شامل ہیں۔