علی اکبر : پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین 3 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی طبیعت پرانے مرض کے باعث خراب ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما تین دن بیماری کے باعث اسپتال داخل رہے ۔ تاہم
جہانگیر ترین کو اب اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے جہانگیر ترین کو مکمل آرام کی ہدایت کردی ۔جہانگیر ترین اپنے مرض کے باعث بیرون ملک بھی زیر علاج رہ چکے ہیں۔ جہانگیر ترین 3 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوئے ہیں۔