ویب ڈیسک : بھارت کی ریاست بہار میں حجاب پہنی خاتون کا چیک کیش کرنے سے انکار، پہلے حجاب اتارو پھر رقم ملے گی بنک عملے کی ہٹ دھرمی ، بار باردرخواست پر بھی چیک کیش نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں حجاب تنازع طالبات کی یونی فارم سے بڑھ کر روز مرہ کی زندگی تک پہنچ گیا۔بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ہلا شیری پر بنکوں نے بھی حجاب پہنے مسلمان خواتین کے چیک کیش کرنے سے انکار کردیا۔
بہار ریاست میں جب ایک خاتون اپنے رشتہ داروں کےہمراہ چیک کیش کرانے بنک پہنچی تو بنک نے چیک کیش کرانے کے لئے حجاب اتارنے کی شرط پیش کردی جس پر خاتون حیران پریشان رہ گئی بنک عملے سے اس حوالے سے کوئی حکومتی نوٹی فیکیشن طلب کیا گیا تو بنک نے انکار کردیا اور کہا کہ رقم لینی ہے تو حجاب اتارو۔
جس پر خاتون کے رشتہ داروں نے اپنے موبائل فون کے ذریعے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ۔ سوشل میڈیا صارفین اور دنیا بھر میں شہریوں نے اسے ظلم قرار دیا ہے اور اقوام متحدہ اور امریکا سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔