ملک بھر میں سست انٹرنیٹ ، ایک دفعہ پھر زیر سمندر کیبل کٹ گئی 

22 Feb, 2022 | 01:17 PM

  ویب ڈیسک : ایک دفعہ پھر زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل کٹ گئی ۔سسٹم میں خرابی کے باعث  ملک بھر  میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو انٹرنیٹ سپیڈ میں کمی کا سامنا ہے۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی''پی ٹی اے'' کے مطابق پیر 21 فروری کی شام چھ بجے پاکستان سے تقریبا 400 کلومیٹر دور زیر سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ ٹریفک سے جوڑنے والی

 کیبل سسٹم میں ایک کیبل کٹ گئی۔ پی ٹی اے کے بیان کے مطابق ٹرانس ورلڈ سب میرین کیبل سسٹم میں کیبل کٹ جانے کی وجہ سے بین الاقوامی بینڈوڈتھ کی بندش کے ساتھ صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں سست روی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

زیر سمندر کیبل کٹنے کا درست مقام معلوم کرنے اور انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوششیں  جاری ہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے لیے متبادل انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں