ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹم احکام کی بڑی کارروائی ، لاکھوں مالیت کے آئی فونز برآمد

کسٹم احکام کی بڑی کارروائی ، لاکھوں مالیت کے آئی فونز برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسسٹم عملے کی کارروائیاں، بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے سامان سے 30 لاکھ کا اسمگلنگ شدہ سامان برآمد۔
 
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اتحاد ایئرکی پرواز ای وائے 243 سے ابوظہبی سے لاہور آیا۔ مسافر کے سامان سے 4جدید آئی فونز، 8 سمارٹ واچ، 2 ٹیبلٹ، ایک ایپل آئی پیڈ سمیت کاسمیٹک کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔ سامان کی کل مالیت کم و بیش 20 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری کارروائی میں100 یو ایس بیز، 34 ہارڈ ڈرائیو، 12سمارٹ واچ، سونی کیمرہ، پانچ ایپل ٹیبلٹ، جدید ویڈیو گیمز سمیت پرفیوم کی بڑی تعداد برآمد کی گئی ہے،جسکی مالیت 10 لاکھ روپے ہے۔

کسسٹم حکام نے سامان قبضے میں لیکر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ حکام بالا نے ڈیوٹی پر موجود کسسٹم عملے کو فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer