پیف پارٹنر سکولوں کی موجیں لگ گئیں

22 Feb, 2021 | 09:00 PM

Malik Sultan Awan

اکمل سومرو: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو 1ارب 10کروڑ روپے کے فنڈز جاری،  پیف نے پارٹنر سکولوں کو بقایا جات کی مد میں 1ارب 80کروڑ روپے کی ادائیگیوں کی بھی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو 1ارب10کروڑ روپے کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیے ہیں، یہ فنڈز آج سے سکول مالکان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونا شروع ہو جائیں گے۔ یہ پیمنٹ پارٹنر سکولوں کو ما ہ دسمبر 2020کی جاری کی گئی ہیں۔

پیف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پارٹنر سکولوں کی سفارشات پر ڈراپ آؤٹ بچے، نئے داخل ہونے والے اور ایسے بچے جن کا نادرا کے ذریعے اکتوبر 2020میں تصدیقی عمل مکمل ہو چکا ہے ان تمام بچوں کے بقایا جات کی مد میں 1ارب 80کروڑ روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے فنڈز موصول ہوتے ہی پارٹنر سکولوں کو تمام بقا یا جات، جنوری اور فروری 2021کی ادائیگیاں بھی کر دی جائیں گی۔

مزیدخبریں