موسم کے تیور بدلنے لگے،محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو خبردار کر دیا

22 Feb, 2021 | 08:13 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: شہر کا موسم خوشگوار،سردی کا زور ٹوٹنے لگا،متعدد علاقے اب بھی فوگ اور سموگ کی لپیٹ میں ہیں، درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد رہا۔ہوا 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کم سے کم   درجہ حرارت 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،گرد آلود فضا کے باعث لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 168 ریکارڈ کیاگیاہے۔

دوسری طرف لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ، شہر کی آب و ہوا آلودہ، سانس اور دیگر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ۔
 لاہور سموگ اور آلودگی کی بنا پر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا مزید آلودہ ہوگئی ہے۔ ڈیفینس فیز 8 کے علاقے میں فضا آلودہ ترین اور ائیر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایمپرس روڈ گڑھی شاہو 177 ، کینٹ 176، گلبرگ 169، ماڈل ٹائون 164جبکہ لمز یونیورسٹی ڈیفینس کے علاقے میں 159 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں