شاہین عتیق: انسدادِ منشیات عدالت نے رانا ثناءاللہ کے سیلیری اکاونٹ کو ڈی فریز کرنے کے حوالے سے کیس میں اے این ایف کے وکلا سے اکاؤنٹ میں سیلیری اکاؤنٹ کے علاوہ جانے والی دیگر رقم کی تفصیلات طلب کر لی۔
انسدادِ منشیات عدالت کے جج شاکر حسن نے کیس پر سماعت کی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر اینی نارکوٹکس کے جواب پر رانا ثناءاللہ کے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی ۔ رانا ثنااللہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ان کے بینک اکاؤنٹ فریز کر دیے گئے ۔ انیٹی نارکوٹیکس نے سیلری اکاؤنٹ بھی فریز کروا دیا جبکہ اس اکاؤنٹ میں بطور نیشنل اسمبلی تنخواہ آتی ہے یہ سرکاری اکاؤنٹ ہے اس کو ناجائز ہی فریز کر رکھا ہے ۔
رانا ثنااللہ کے مطابق کہیں بھی سرکاری سیلیری اکاؤنٹ فریز نہیں کیا جاتا لہذا عدالت اکاؤنٹ کو ڈی فریز کرنے کا حکم دے ۔ اے این ایف کی جانب سے آعتراض اٹھایا گیا کہ رانا ثنا اللہ کےاکاؤنٹ میں سیلیری اکاونٹ کے علاوہ بھی رقم آئی ہے اس پر عدالت نے اے این ایف کے وکلا کو اکاؤنٹ میں جانے والی رقم کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں عدالت میں مزید سماعت پچیس فروری کو ہوگی اور اسی روز عدالت فیصلہ دے گی۔