(سٹی42) پاکستان کے ہیرو کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے ٹو چوٹی سر کرنے کے لئے پختہ عزم کرتےساتھیوں کے ہمراہ روانہ ہوئے،5 فروری کو پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کا رابطہ بیس کیمپ، ٹیم اور اہل خانہ سے منقطع ہوا تھا،بعد ازاں سرچ آپریشن کیاگیا مگر کوئی اطلاع ملی، کوہِ پیما علی سدپارہ کی بیس کیمپ میں گزاری آخری رات کی ویڈیو منظرعام پر آچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ پاکستانی لاپتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے ٹو چوٹی سر کرنے کے لئے پختہ عزم کرتےساتھیوں کے ہمراہ روانہ ہوئے، 5 فروری کو ان کا بیس کیمپ، ٹیم اور اہل خانہ سے منقطع ہوا تھا، پاک فوج کی تربیت یافتہ جوانوں نے سرچ آپریشن کیا مگر ان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،کوہ پیما علی سدپارہ کی ایک اور نئی ویڈیو ان کے بیٹے ساجد سدپارہ نے ٹویٹر پر شیئر کی جو کہ اپنے والد کے ہمراہ بیس کیمپ کی آخری رات بنائی گئی۔
ساجد علی سدپارہ نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ میری زندگی مشکل رات جو کہ ساتھیوں اور اپنے پیارے والد کے ساتھ گزاری،شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیس کیمپ میں موجود تمام کوہ پیما اپنے کوہِ پیمائی کے سامان کی دیکھ بھال اور حفاظت میں مصروف ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ساجد علی سدپارہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے بارے صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی ویڈیوز جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی جارہی ہیں جو سراسر غلط فعل ہے۔
واضح رہے گزشتہ دنوں ساجد سدپارہ نے حکومت گلگت ٹورازم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے والد محمد علی سد پارہ کی موت کی تصدیق کی، ساجد علی سدپارہ نے کہا کہ پاکستان کا عظیم کوہ پیما دنیا میں نہیں رہا، کے ٹو نے انہیں اپنی آغوش میں لے لیا،اپنے والد کا مشن جاری رکھوں گا اوران کا خواب پورا کروں گا۔
وئٹر پر ساجد علی سدپارہ نے علی ظفر کی اُس آڈیو سانگ کی ویڈیو شیئر کی جو اُنہوں نے 45 سالہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں خود کو میرے والد کے لیے تیار کیے گئے اس زبردست گانے کو سُننے سے روک نہیں پارہا ہوں۔‘’ یہ گانا جہاں میرے دل کو ٹکڑوں میں تقسیم کررہا ہے تو وہیں اس گانے سے مجھے ایک طاقت بھی مل رہی ہے۔‘ ساجد علی سدپارہ کا مزید کہناتھا کہ’اس گانے کی وجہ سے مجھے میرے والد کو ادھورنے مشن کو پورا کرنے کی ہمت مل رہی ہے۔‘ویڈیوکے کیپشن میں ساجد علی سدپارہ نے گلوکار علی ظفر کا شکریہ ادا کیا۔