وزیراعلی پنجاب کا ہونہار طلبہ کے لئے اہم اقدام

22 Feb, 2021 | 12:57 PM

Malik Sultan Awan

(عثمان علیم) وزیراعلی پنجاب کے رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس کے تحت 891 ہونہار طلبہ و طالبات کے لے ایک ارب روپے سالانہ کے سکالرشپ دی جائیں گی سکالر شپ کے لئے درخواستیں ان لائن وصول ہوں گی۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکے رحمت العالمین سکالرشپ پروگرام کا آغاز ہو گیا، ہونہار طلبہ و طالبات کے لے ایک ارب روپے سالانہ کے سکالرشپ دی جائیں گی،پنجاب کی 30سرکاری جامعات کیلئے 891 انڈر گریجویٹ سکالر شپس کا اجراءکیا گیا ہے ۔
 اس حوالے سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ 26 کروڑ 80 لاکھ کے انڈر گریجویٹ سکالر شپس دے رہے ہیں،سرکاری کالجز کیلئے 70کروڑ روپے کے 14ہزار انٹرمیڈیٹ سکالرشپس دے جائیں گے جس کےلئے سکالرشپ درخواست جمع کروانے کا آن لائن شفاف نظام متعارف کروایا ہے۔

مزیدخبریں